جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے چنانی ناشری ٹنل کے چالو ہونے
پر ریاستی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس ٹنل کی
بدولت نہ صرف جموں اور سری نگر کے درمیان مسافتیں کم ہوں گی بلکہ یہ ریاست
کے
لوگوں اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان ذہنی رشتوں کو مضبوط کرنے میں بھی
مدد گار ثابت ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو یہاں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس جلسے سے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی خطاب کیا۔